احسن اقبال نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا

پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،ْ انٹرویو

اتوار 23 ستمبر 2018 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔ایک سوال پر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت اوراپوزیشن مل کرہرخطرے کا مقابلہ کریں گے، پاکستانی ایک مضبوط اورخدارقوم ہیں۔۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں