بھارت کومذاکرات کی دعوت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے‘کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کیلئے قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

اتوار 23 ستمبر 2018 16:11

لاہور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت کومذاکرات کی دعوت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے‘کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کیلئے قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں‘ ہم میں آج بھی 6ستمبر 1965جیسا جذبہ موجود ہے ‘ پاکستان نے بھارت کواچھا پیغام دیامگربدقسمتی سے بھارت نے مذاکرات کومسترد کردیا،بھارت کی جانب سے ایسی بیان بازی اسے زیب نہیں دیتی‘ وہ اتوار کے روز گور نر ہائوس لاہور میں سیر کیلئے آنیوالوں سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام دے رہے ہیں اختیارنچلی سطح پرمنتقل کررہے ہیں،صاف پانی کی عوام کوفراہمی یقینی بنا رہے ہیں‘70سال کی خرابیاں فوری دورنہیں کرسکتے وقت لگے گا‘70سال کی تاریخ میں پہلی بار پچھلے اتوارکوگورنر ہاوس عوام کیلئے کھولاہے اور اب یہ گور نر ہائوس عوام کیلئے کھلا رہیگا، 70سال کی تاریخ میں پہلی بار پچھلے اتوارکوگورنر ہاوس عوام کیلئے کھولا، پہلے عوام گورنرہاوس کی باہرسے صرف دیواردیکھتی تھی ،یہ گورنرہاوس عوام کی ملکیت ہے اسے عوام کیلئے کھول دیاہے،عمران خان نے الیکشن سے پہلے وعدہ کیا تھاوہ پوراکردیاہے اور قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں انکو ہر صورت پورا کیا جائیگا اور ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی لیکر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام دے رہے ہیں اختیارنچلی سطح پرمنتقل کررہے ہیںصاف پانی کی عوام کوفراہمی یقینی بنا رہے ہیں، 70سال کی خرابیاں فوری دورنہیں کرسکتے وقت لگے گامگر اس بات کا قوم یقین کر لیں ہم ملکی مسائل کو حل کر یں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کواچھا پیغام دیامگرانہوں نے بدقسمتی سے مذاکرات کومسترد کردیابھارت کی جانب سے ایسی بیان بازی اسے زیب نہیں دیتی،گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت کو مذاکرات کی دعوت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،اگرکوئی ایساوقت آیاتوقوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی عمارات عوام کی ملکیت اور عوام کے لئے ہیں گزشتہ اتوار کو گورنر ہائوس میں عوام کی بھر پور آمد کی وجہ سے کچھ ایشو آئے تھے مگر اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں اس دفعہ عوام نے بھر پور ڈسپلن کامظاہرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خوشی کے لئے ہر چیز قربان کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب کہا کہ 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کے لئے پنجاب میں ریفارمز سیل قائم کر دیا گیا ہے اور وزراء کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی ، کرپشن کے خاتمہ ، اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے لئے اصلاحات لائی جا رہی ہیں جن کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں