وطن کے دفاع کیلئے پاک افواج اور قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہونگے‘ آل پاکستان انجمن تاجران

اتوار 23 ستمبر 2018 16:11

لاہور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے بھارت کی جانب سے مذاکرات سے راہ فرار اور بھارتی آرمی چیف کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کسی بھول کا شکار نہ رہے، پاکستانی افواج اور قوم اپنے ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتے ہیں ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اوراستحکام کاخواہشمند ہے جبکہ بھارت نے مذاکرات کی دعوت کو رد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مطالبہ کیا کہ عالمی دنیا کوبھارتی آرمی چیف کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے ، پاکستان امن کی خواہش ضرور رکھتا ہے لیکن بھارت اسے ہماری کمزوری نہ سمجھے ۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور وطن کے دفاع کے لئے پاک افواج اور پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ پاک افواج اور پاکستانی قوم اپنے ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتے ہیں اور اپنے ملک کے وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں