پی ٹی آئی ملک بھر میں ہو نے والے ضمنی انتخابات میں کا میابی حاصل کر ے گی ،اعجازاحمد چوہدری

اتوار 23 ستمبر 2018 16:11

لاہور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ عام انتخابات کی طرح پی ٹی آئی ملک بھر میں ہو نے والے ضمنی انتخابات میں کا میابی حاصل کر ے گی ، کارکن گھر گھر جا کر عمران خان کا پہنچائیں ،پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ25 جولائی کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی عوام پی ٹی آئی کا بھر پور ساتھ دے گی،پی ٹی آئی کا مقابلہ عوام کے مسترد شدہ کرپٹ مافیا اور لیگی چلے ہوئے کارتوسوں سے ہے ،قوم کرپٹ مافیا کو پہچان چکی انشاء اللہ کامیابی ہمار ی ہو گی ۔

انہوںنے کہاکہ قوم کی وزیرِ اعظم عمران خان سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں،وزیرِ اعظم عمران خان کو قوم کا اعتماد حاصل ہے ،تحریک انصاف تمام صوبوں کی نما ئندہ جماعت ہے، عوام کو درپیش مسائل کا حل ملے گا اور پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک خوشحال خودمختار اور ترقی پسند ملک کی حیثیت سے ابھرے گا، عام انتخاب کی طرح ملک بھر میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں