اسلامک ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن ہومیو ڈاکٹرز کی سب سے فعال تنظیم ہے، فرید احمد پراچہ

تنظیم نے لاتعداد فری میڈیکل کیمپ لگائے ، ہسپتالوں، ڈسپنسریوں سے ہزاروں مریض استفادہ کرر ہے ہیں ، نائب امیر جماعت اسلامی

اتوار 23 ستمبر 2018 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے منصورہ میں اسلامک ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کی مرکزی شورٰی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلامک ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن ہومیو ڈاکٹرز کی سب سے فعال تنظیم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اسلامک ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے خدمت کی روشن مثالیں قائم کی ہیں ۔

تنظیم نے لاتعداد فری میڈیکل کیمپ لگائے ہیں، ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں سے ہزاروں مریض استفادہ کرر ہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت اللہ تعالیٰ کی رضا کا راستہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جسمانی علاجکے ساتھ ساتھ روحانی بیماریوں کا علاج بھی ضروری ہے ۔ ہومیوپیتھی کی یہ خاصیت ہے کہ وہ روحانی بیماریوں کا بھی علاج کرتی ہے اور یہ طریقہ علاج دنیا کے بہت سے ممالک میں بڑی تیزی سے ترقی کر رہاہے ۔

قبل ازیں تنظیم کی سنٹرل ایگزیکٹو باڈی نے رکنیت کا حلف اٹھایا ۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے ایگزیکٹو باڈی کے ارکان سے حلف لیا ۔ اس موقع پر مرکز ی صدر ڈاکٹر میاں محمد جمیل ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مرتضیٰ خان ، ڈاکٹر شوکت محمود ، ڈاکٹر ظاہر خان ، ڈاکٹر ایوب رضا ، صوبائی صدور اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں