پنجاب میں بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی پیشین گوئی کے پیش نظرتمام پیشگی انتظامات مکمل کئے جائیں‘عثمان بزدار

ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سول ڈیفنس کو پوری طرح متحرک ہونا چاہیے، کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کرونگا‘وزیراعلیٰ پنجاب

اتوار 23 ستمبر 2018 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ سب کمیٹی برائے فلڈ کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہپنجاب میں بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی پیشین گوئی کے پیش نظرتمام پیشگی انتظامات مکمل کیے جائیںاورممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ادارے پوری طرح چوکس رہیں۔ صوبائی اور وفاقی متعلقہ ادارے مربوط انداز سے کام کریں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمنٹے کیلئے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ متعلقہ محکمے اور ادارے آپس میں بہترین کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دیں اورکابینہ کمیٹی برائے فلڈ محکمہ موسمیات سے قریبی رابطہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر موسم کی صورتحال کے حوالے سے معلومات حاصل کی جائیں۔ متعلقہ محکمے بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے ایمرجنسی پلان مرتب کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سول ڈیفنس کے ادارے کو بھی پوری طرح متحرک ہونا چاہیے۔ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا اورپیشگی احتیاطی اقدامات میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں