خاتونِ اول بشری بی بی بے آسرا افراد کے مراکز آمد ،کچھ وقت ان کے ساتھ گزارا اور مسائل سنے

اتوار 23 ستمبر 2018 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) خاتونِ اول بشری بی بی بے آسرا افراد کے مراکز پہنچ گئیں اور کچھ وقت ان کے ساتھ گزارا اور مسائل سنے۔وزیرِاعظم عمران خان کی ساتھ ساتھ خاتون اول بھی متحرک، عمران خان نے ایوان وزیرِاعلی نے مختلف اجلاسوں کی صدارت کی تو خاتون اول بے سہارا افراد سے ملنے پہنچ گئیں۔خاتون اول بشری بیگم نے پہلے اولڈ ایج ہوم ٹان شپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بزرگ خواتین اور افراد سے مل کر ان کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

بزرگ خواتین نے خاتون اول کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔بشری بی بی اور فرح خان گہوارہ ہوم بھی پہنچیں جہاں پر بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ خاتون اول نے بچوں کی فرمائش پر ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔خاتون اول بشری بی بی نے کچھ وقت بے آسرا افراد کے ادارہ کاشانہ میں بھی گزارا اور ان کے بھی مسائل سنے۔ خاتون اوول نے پہلے دورہ لاہور کے موقع پر بھی دارالشفقت کا دورہ کیا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ وہ بے سہارا افراد کے اداروں میں آتی رہیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں