مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام قائد نوازشریف کی رہائی پر اظہار تشکر کی تقریب

نوازشریف اور مریم نواز پر جھوٹے الزامات لگائے گئے نوازشریف کو عدم ثبوتوں پر سزا سنائی گئی ‘رمضان صدیق بھٹی

اتوار 23 ستمبر 2018 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام قائد نوازشریف کی رہائی پر اظہار تشکر کی تقریب منعقد ہوئی جس میں خواتین کارکن کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب میں ایم این اے پرویز ملک، شائستہ پرویز ملک، ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مضان صدیق بھٹی نے کہاکہ ہمارے قائد نوازشریف اور مریم نواز پر جھوٹے الزامات لگائے گئے نوازشریف نے نیب میں اپنی تین نسلوں کا احتساب کیااورعدم ثبوتوں پر سزا سنائی گئی ،پہلے دن سے کہہ رہے ہیں الیکشن مہم سے روک کر جیل میں ڈالا گیا عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کیلئے نوازشریف کے ساتھ ظلم کیاگیاعمران خان کن کی کٹھ پتلی ہیں سب جانتے ہیںمحرم الحرام کے احترام میں کوئی پروگرام نہیں کیاحکومت نے ہر وعدے پر یوٹرن لیاجارہاہے ،مرکز یا پنجاب کابینہ کے لوگوں کو نوازا گیا ہے بائیس میں سے تیراں لوگوں کو وزارت دی گئی یہ وہ لوگ ہیں جو پی ٹی آئی میں شامل نہیں تھے مسلم لیگ (ن )کل بھی بڑی جماعت تھی اور آج بھی بڑی جماعت ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی خواتین ونگ لاہورکی صدر شائستہ پرویز ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مائوں بہنوں کی دعائوں سے نوازشریف اور مریم نواز کی رہائی ممکن ہوئی عوام کے سوالوں کا جواب نیب نہیں دے سکی جلد بازی میں انصاف کا قتل ہوانوازشریف اور مریم نواز کو انتخابات سے نکالنے کی سازش ہوئی ،نوازشریف کا ووٹ کہاں گیا سب کو سب نظر آ رہاہے بستر مرگ پر پڑے ہوئی ایک خاتون کو چھوڑ کر شوہر اور بیٹی آئیڈیل کا طعنہ دینے والوں کو غم منانے دو اب کھونے کو کچھ نہیں شیر اور شیرنی میدان میں آ چکی ہے وہ ایک طاقت بن چکی ہین لیگ کی قیادت اپنی بات پر قائم ہیں آگے بڑھیں گے سب سازشیں بے نقاب ہوں گی ۔

ہماری پارٹی نوازشریف اورمریم نواز کی رہائی کیلئے اظہار تشکر منارہی ہیدھاندلی سے الیکشن نتیجے کو بدلا گیا کمیشن بنایا جائے کمیشن کا صدر تک نہیں بنایاگیانوازشریف نے جیل میں سختی سے وقت گزارا اورعدالت نے سزا معطل کی ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف مدبر انداز میں سیاست کررہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں