گھریلو ملازمین کی تنخواہ اور چھٹی کے معاملے پر قانون سازی کرنے کا فیصلہ

گھریلو ملازمین کو بھی لیبر لاز کے دائرہ کار میں لاکر ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا‘ ذرائع

پیر 24 ستمبر 2018 12:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کے لیے بھی ہفتہ وار چھٹی کو لازم قراردینے کے لیے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کو ہفتہ وار چھٹی نہ دئیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے موجود قوانین میں مناسب ترامیم کرکے گھریلو ملازمین کو تنخواہ اور چھٹی کے امور پر قانونی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گھروں میں کام کرنے والے افراد کو قانون سازی کے ذریعے تحفظ دیا جائے گا، گھریلو ملازمین کو بھی لیبر لاز کے دائرہ کار میں لاکر ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں