پی ٹی آئی میرٹ اور گڈ گورننس کو یقینی بنائے گی ، ذ کی بلو چ

پیر 24 ستمبر 2018 16:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف علماء و مشا ئخ و نگ لاہور کے صدر ذ کی بلو چ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی میرٹ اور گڈ گورننس کو یقینی بنائے گی۔ ملک کے اندر اداروں سے سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کرانے سے ہی حقیقی تبدیلی آئے گی۔ تحریک انصاف کا مشن خوشحال،پرامن،روشن اور مضبوط پاکستان کا قیام ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان پورے ملک میں تبدیلی لاکر دکھائیں گے،پیسہ عیاشیوں پر خرچ نہیں ہوگا انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت سابقہ حکمرانوں کی طرح قومی خزانے سے اپنی جیبیں بھرے گی اور نہ کسی کو اس کی اجازت دی جائے گی بلکہ ماضی کی ایسی روایات کے آگے بند باندھنے کیلئے باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی اور اس طرف عملی اقدامات شروع بھی کر دئیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ڈیمز کی تعمیر کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے بارے منفی بیان بازی اور سوشل میڈیا پر مہم سے ان کے اصل چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں ۔ پی ٹی آئی کی حکومت غیر ملکی قرضوںکی بجائے اپنے وسائل سے ڈیمز بنا کر دکھائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں