بھار تی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے، افضل حیدری

پیر 24 ستمبر 2018 16:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف علماء و مشا ئخ و نگ پنجا ب کے صدر پرو فیسر مو لانا افضل حیدری نے کہا ہے کہ بھار ت کسی بھو ل میں نہ رہے پاکستان کی طرف میلی آ نکھ سے دیکھنے والو ں کو بھی نشا ن عبر ت بنا دیں گے قوم بھار تی جارحیت کا منہ تو ڑ جواب دینے کیلئے جاگ رہی ہے ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے چیئر مین سیکر ٹر یٹ میں علما ء و مشا ئخ و نگ کے زیراہتمام تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے کیاانہو ں نے کہاکہ عمران خان اپنے وعدوں کی پاسداری اور ان پر عملداری میں کامیاب ہو ں گے اور ملک نہ صرف ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا بلکہ عام آدمی کی حالت بھی تبدیل ہو کر رہ جائے گی بالخصوص ملک کو دہشت گردی، انتہا پسندی، مذہبی منافقت سے پاک کرنے کیلئے جراتمندانہ فیصلے کرنا ہوں گے کیونکہ آج دشمن ہمیں اندرونی طور پر لڑانے اور کمزور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں انہو ں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ چین کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کیلئے نہیں بلکہ پاکستان اور اس کی قوم کیلئے تحفہ ہے لیکن اس کے خلاف بھی جھوٹا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی قوم اس منصوبے کو دشمنوں کی سازشوں اور بد خواہوں سے بچانے کے لئے اس کے گرد اپنا حصار قائم کر کے اسے پایہ تکمیل تک پہنچائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں