پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون میں ایجنٹ مافیا کا داخلہ بند کردیاگیا ،

شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں، سینئر سٹیزن اور حاملہ خواتین کیلئے الگ بوتھ قائم کر دئیے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض حسین شاہ

پیر 24 ستمبر 2018 18:45

لاہور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون میں ایجنٹ مافیا کا داخلہ بند کردیا گیا ہے اور شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں ،ْ سینئر سٹیزن اور حاملہ خواتین کیلئے خصوصی بوتھ قائم کئے گئے ہیں تاکہ ان کوپاسپورٹ کے حصول میں آسانی فراہم کی جا سکے ،ْ یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض حسین شاہ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتائی ،ْ انہوں نے بتایا کہ پاسپورٹ آفس میں ایجنٹ اور ٹائوٹ مافیا کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور شہریوں کو پاسپورٹ کے آسان حصول کیلئے رہنمائی بورڈ آویزاں کئے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول میں شہریوں کی آسانی کیلئے غیر ضروری اعتراضات ختم کردیئے گئے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ شہریوںکو پاسپورٹ بنانے میں زیادہ سے زیادہ آسانیاں فراہم کی جائیں تاکہ ان کو بار بار پاسپورٹ آفس کا چکر نہ لگانا پڑے، ریاض حسین شاہ نے بتایا کہ سینئر سٹیزن سمیت حاملہ خواتین کیلئے اضافی سہولیات دی جا رہی ہیں تاکہ ان کو پاسپورٹ کے حصول میں زیادہ وقت درکار نہ ہو، انہوںنے بتایا کہ پاسپورٹ آفس میں روزانہ 7 سو سے زائد شہری پاسپورٹ کے حصول کیلئے آتے ہیں اورہماری کوشش ہوتی ہے کہ ان کوترجیحی بنیادوں پر پاسپورٹ کے حصول میں رکاوٹیں ختم کرکے پراسس کو مکمل کیا جائے، انہوںنے مزید بتایا کہ پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون میں کسی بھی شہری کو دشواری کا سامنا ہو تو وہ مجھ سے رابطہ کرے ،ْ عوام کی سہولت کیلئے میں خود دفتری اوقات میں ہال میں موجود ہوتا ہوں تاکہ لوگوں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں