پنجاب اور خیبرپختونخوا یکساں بلدیاتی نظام پر متفق ہوگئے

پیر 24 ستمبر 2018 19:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) صوبہ پنجاب اور خیبر پختونوا میں یکساں بلدیاتی نظام پر اتفاق ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف بر سر اقتدار ہے اور دونوں ہی صوبوں میں ایک ہی بلدیاتی نظام پر اتفاق ہوگیا ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا دیہی سطح پر ڈسٹرکٹ کونسل، یونین کونسل اور ویلیج کونسل کا نظام چاہتا ہے تاہم پنجاب کی صوبائی حکومت دیہی سطح پر ڈسٹرکٹ کونسل اور ویلیج کونسل کا نظام لانے کی خواہش مند ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ دونوں صوبے میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کا انتخاب جماعتی بنیادوں پر کرانے، ویلیج کونسل اور ہمسایہ کونسل کا انتخاب غیرجماعتی بنیاد پر کرانے پر رضامند ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں صوبوں کا میئر اور ڈسٹرکٹ کونسل کا انتخاب براہ راست کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں