پنجاب حکومت نے گریڈ ایک تا پندرہ تک بھرتیوں پر پابندی کی نئی سمری تیاری کر لی

پیر 24 ستمبر 2018 20:24

لاہور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) پنجاب حکومت نے گریڈ ایک تا پندرہ تک بھرتیوں پر پابندی کی نئی سمری تیاری کر لی جسکی صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں باضابطہ منظوری لی جائے گی، اس سلسلے میںمحکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن نے گریڈ 1تا15تک نئی بھرتیوں پر پابندی کی سمری تیار کر لی ہے جبکہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے گریڈ 17پر بھرتی پرپابندی نہیں ہو گی،حکومت کی جانب سے اس سے قبل گریڈ 1تا16تک بھرتیوں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا تھا، بتایا گیا ہے کہ حکومت کو بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی اطلاعات موصول ہوئیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں