بھارتی چیف آف آرمی سٹاف کی پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکی بھارتی جنگی جنون کی عکاسی کرتی ہے : زاہد حبیب قادری

پیر 24 ستمبر 2018 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) بھارتی چیف آف آرمی سٹاف کی پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکی بھارتی جنگی جنون کی عکاسی کرتی ہے۔پاکستان کو جنگ کی دھمکی دینے والے اپنے ملک کو سنبھالیں جہاں کسی بھی وقت مزید کئی پاکستان جنم لے سکتے ہیں ۔ستر فیصد بھارتی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں جن کے پاس روٹی،کپڑا ،مکان ،پینے کا پانی تک تو کجا حاجت روائی کیلئے لیٹرین تک نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری سنی تحریک پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے بھارتی چیف آف آرمی سٹاف کی پاکستان کو دی گئی دھمکی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک خود مختار ،آزاد اور ایٹمی طاقت رکھنے والی ریاست ہے،جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دینگے پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی جوف کے چیف آف آرمی سٹاف کی دھمکیوں کا عالمی برادری نے فوری نوٹس نہ لیا تو یہ دنیا کے قیام امن کیلئے خطرناک امر ہوگا۔

محمد زاہد حبیب قادری نے کہاکہ پاکستان اور بھارت ایٹمی قوت ہیں عالمی برادری کی غیر سنجیدگی خطے میں مزید خطرات کو بڑھا رہی ہے ،امریکہ ،چین اپنا کردار ادا کریں ۔سی پیک کا منصوبہ بھارتی معیشت پر کاری ضرب ثابت ہو گا ۔بھارت عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی معاشی حیثیت اور اہمیت سے خوف زدہ ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے ۔بھارت نے جنگ پر امن پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی جسارت کی تو 22کروڑ عوام بھارت کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں