ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کی قیمت بڑھانے کی صرف تجویز دی گئی ہے ‘ڈی آئی جی آپریشنز

تجویز خط کو بنیاد بنا کر شہریوں میں غلط فہمی پیدا کی جا رہی ہے ، اضافہ صرف اسمبلی سے قانون پاس ہونے کے بعد ہی ممکن ہے ‘شہزاد اکبر

پیر 24 ستمبر 2018 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی گئی تاہم چالان کی قیمت میں اضافہ اسمبلی سے قانون پاس ہونے کے بعد ممکن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تجویزی خط کو بنیاد بنا کر شہریوں میں غلط فہمی پیدا کی جارہی ہے، تجویز دینے کا بنیادی مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کا پابند کرنا ہے، چالان کی قیمت میں اضافہ اسمبلی سے قانون پاس ہونے کے بعد ممکن ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ لاہور میں روزانہ کئی قیمتی جانیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر حادثات کی نذر ہو جاتی ہیں، ہمیں ٹریفک قوانین پر ہر قیمت پر عملدرآمد کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں