نوازشریف بہت جلد عوام کے درمیان آکر ان کے حقوق کی آواز بنیں گے‘افضل کھوکھر

دن کے پلان میں ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کردیا گیا ہے،عمران خان انتقامی سیاست کررہے ہیں

پیر 24 ستمبر 2018 20:35

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) ایم این اے محمدافضل کھوکھر نے پی پی 165 میں اپنے بڑے بھائی امیدوار برائے ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر کی الیکشن کمپین کے دوران دیال سنگھ گائوں میں انتخابی جلسے سے خطاب کیااور پانڈوکی میں الیکشن کمپین کی، کاہنہ گائوں میں مرزا ایوب بیگ نے اپنی برادری سمیت مکمل حمایت کا اعلان کیا،بددوکی گائوں میں پی ٹی آئی گروپ نے مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیار کی۔

افضل کھوکھر نے گائوںنبی بخش،سلطان پورہ اور پانڈوکی گائوں میں بھی جلسوں سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کو مثالی بنادیں گے، میاں نوازشریف بہت جلد عوام کے درمیان آکر ان کے حقوق کی آواز بنیں گے،جعلی وزیر اعظم عمران خان کا پول کھل چکا ہے،بجٹ کے نام پر عوام پر گیس اور مہنگائی کا بم گرایا گیا ہے،100دن کے پلان میں ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کردیا گیا ہے،عمران خان انتقامی سیاست کررہے ہیں،میاں نوازشریف کو سیاست سے آئوٹ نہیں کیا جاسکتا،ضمنی الیکشن کا نتیجہ ثابت کردے گا کہ فراڈ حکومت دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئی ہے،اس موقع پر سینکڑوں لوگوں نے ملک سیف الملوک کھوکھر کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

افضل کھوکھر کوسجے ہوئے گھوڑے پر بٹھاکر جلسہ میں لایا گیا،عوام نے شاندار اور پرتپاک استقبال کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں