بلدیہ عظمیٰ کے اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کاتجاوزات کے خلاف آپریشن

پیر 24 ستمبر 2018 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پرمیونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن عزیز بھٹی زونمیں مجاہد آباد سے مستقل تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا۔علامہ اقبال زون میں پیکو روڈ او رمادرِ ملت روڈ سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کرسٹور میں جمع کروا دیا گیا۔

(جاری ہے)

سمن آباد زونمیں شباب چوک سی13بھینسیںقبضے میں لے کرسٹور میں جمع کروا دی گئیں۔داتا گنج بخش زون میں داتا دربار، پیر مکی، پنجاب کارڈیالوجی سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کرواد یا گیا جبکہ 6بھینسیں قبضے میں لی گئیں۔ شالامارزون میں جی ٹی روڈ سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا گیا۔واہگہ زون کے علاقہ سے بینرز، سٹریمرز،فلیکسزاتاردئیے گئے۔ گلبرگ زون میں پیکوروڈ، مین بلیوارڈ روڈ سے بینرز، سٹریمرز،فلیکسزاتار دئیے گئے۔ مجموعی طور پر تجاوزات کا سامان 06ٹرکوں میںلاد کر متعلقہ سٹوروں میں جمع کروایا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں