ببرک شاہ کی پشتو فلم ’’ازمر ‘‘ کا ٹیزر جاری

پیر 24 ستمبر 2018 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) نامور اداکار ببرک شاہ کی کراچی میں بننے والی پشتو فلم ’’ازمر ‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طویل عرصے کے بعد کراچی میں بننے والی پشتو فلم ’’ازمر ‘‘ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا ہے جس میں اداکار ببرک شاہ کے مدمقابل حمیرا خان ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں ۔ فلم کے پروڈیوسر محمد شاہد ہیں ۔توقع ہے کہ اس فلم کو کراچی ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں ریلیز کیا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں