ْ صوبائی حکومت کا پہلے مرحلے میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں پچیس لاکھ گھر بنانے کا فیصلہ

تعمیر پر آئندہ دوماہ میں عملدرآمد شروع کر دیا جائیگا، وزیر اعظم عمران خان نے بے گھر لوگوں کے لئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دیپنجاب حکومت کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا مذکورہ گھر اور فلیٹ جن کا رقبہ دو تین اور چار مرلہ جبکہ فلیٹ سمیت گھر دو ،تین اور چار کمروں پر مشتمل ہونگے

پیر 24 ستمبر 2018 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) پنجاب حکومت نے پہلے مرحلے میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں پچیس لاکھ گھر بنانے کا فیصلہ کیاہے اور جن کی تعمیر پر آئندہ دوماہ میں عملدرآمد شروع کر دیا جائیگا یہ بھی بتایاگیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بے گھر لوگوں کے لئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو ٹاسک سونپ دیا ہے حکومت نے مذکورہ گھر اور فلیٹ جن کا رقبہ دو تین اور چار مرلہ جبکہ فلیٹ سمیت گھر دو ،تین اور چار کمروں پر مشتمل ہونگے لاہور کے علاقہ چوبرجی اور وحدت روڈ کے قریب واقع سرکاری رہائشی کوارٹرز کو مسمار کر کے ان کی جگہ گھر تعمیر کئے جائیں گے جبکہ ان کوارٹروں میں مقیم سرکاری ملازمین کومتبادل رہائش فراہم کی جائیگی یہ بھی بتایاگیا ہے کہ بنائے جانے والے گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے بے گھر افراد کو تین کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے پہلی کیٹگری میں مزدور کمیونٹی ،دوسری کیٹگری میں لورئرمڈل کلاس اور تیسری کیٹگری میں مڈل کلاس ہوگی مزدور کمیونٹی کو فلیٹ جبکہ باقی کیٹگری کو گھر الاٹ کئے جائیںگے فلیٹ کا معاوضہ دس سے بارہ لاکھ روپے مقرر کیا جائیگاذرائع کے مطابق فلیٹ کی تعمیر کیلئے بینکاک سنگا پور اور ہانگ کانگ کی طرز تعمیر کو سامنے رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں