لاہور ،سیشن کورٹ میں قتل کے مقدمہ میں پیشی پر ائے ملزم اور مدعی آپس میں الجھ پڑے

مدعیوں نے ہتھکڑیوں میں جکڑے ملزموں پر دھاوا بول دیا، سکیورٹی اہلکاروں نے ملزموں کو بخشی خانے منتقل کر دیا

پیر 24 ستمبر 2018 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) سیشن کورٹ میں قتل کے مقدمہ میں پیشی پر ائے ملزم اور مدعی آپس میں الجھ پڑے۔مدعیوں نے ہتھکڑیوں میں جکڑے ملزموں پر دھاوا بول دیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے ملزموں کو بخشی خانے منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ کا احاطہ ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا۔

(جاری ہے)

پھلروان گاوں میں پانچ افراد کے قتل میں ملوث ملزموں کو جیل حکام نے ہتھکڑیاں لگا کر عدالت پیش کیا تو کمرہ عدالت کے باہر کھڑے مدعی اور ملزموں میں تلخ کلامی شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں بدل گئی۔

مدعیوں نے ہتھکڑیاں میں جکڑے ملزموں پر دھاوا بولا تو کمرہ عدالت کے باہرموجود ملزم پارٹی کے رشتہ دار بھی میدان میں اگے اور ایک دوسرے پر لاتوں گھونسوں کی بارش کردی۔سیشن کورٹ میں سکیورٹی پر موجود اہلکاروں نے مداخلت کرتے ہوئے ملزموں کو بخشی خانے منتقل کر دیا جبکہ مدعی پارٹی کو تھانہ اسلام پورہ منتقل کردیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں