لاہور ، سیشن کورٹ نے پندرہ دن کا بچہ باپ سے لیکر ماں کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی

پیر 24 ستمبر 2018 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) سیشن کورٹ نے پندرہ دن کا بچہ باپ سے لیکر ماں کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ایڈیشنل سیشن جج رائے آفتاب احمد نے خاتون کی درخواست پر سماعت کی۔کوٹ لکھپت کی رہائشی زاہد بی بی نے اپنے شوہر محمد نعمان سے اپنا بچہ واپس لینے کی درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ خاوند نے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا اور پندرہ دن کا شیر خوار بچہ چھین لیاہے۔

بچہ ماں کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔ خاتون نے استدعا کی کہ بچہ خاوند سے لیکر ماں کے حوالے کیا جائے۔ دوسری جانب شوہر نعمان نے عدالت کو بتایا کہ معمولی جھگڑے پر بیوی خود گھر چھوڑ کرگئی۔ بچہ خود پھینک کر گئی۔ عدالت نے وکلاء کی بحث کے بعد پندرہ دن کا شیر خوار زوہیب ماں کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں