رائے ونڈ: مقامی نجی کالج کے طلباء میں یونین سازی کے معاملہ پر ہونے والے تکرار فائرنگ کا واقعہ میں بدل گئی

پیر 24 ستمبر 2018 23:22

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) مقامی نجی کالج کے طلباء میں یونین سازی کے معاملہ پر ہونے والے تکرار فائرنگ کا واقعہ میں بدل گئی،ایک نامعلوم گروپ نے دوسرے نامعلوم گروپ پر برتری ثابت کرنے کیلئے ڈائیلاگ بازی کی جس کے دوران بات ہاتھا پائی پر پہنچ گئی جس کے نتیجہ میں ایک گروپ کے افراد نے اپنے گائوں سے دیگر مسلح دوست منگوالئے،جنہوں نے تبلیغی مرکز روڈ پھاٹک چوک میں آکر ہوائی فائرنگ شروع کردی، نتیجہ میں مقامی مدرسہ الوہاب کا 14سالہ طالب علم امیر حمزہ جو کہ تعلیم کے بعد اپنے گھرجلال پورہ جارہا تھا،فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا،گولی اس کی ٹانگ پر لگی،جس کو زخمی حالت میں مقامی رائے ونڈ انڈس ہسپتال لیجایا گیا جہاں سے اس کوبعدازاںتشویش ناک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاہور بھجوادیا گیا،طالب علم کی والدہ اور والد و دیگر اہل خانہ نے ہسپتال میںواقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا،نامعلوم ملزمان کیخلاف درخواست جمع کروادی گئی ہے،تاہم ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،معلوم ہوا ہے کہ مقامی نجی و سرکاری کالجز میں یونین سازی کے معاملہ پر اس طرح کے واقعات معمول کا حصہ ہیں،لیکن مقامی پولیس نے اس پر کبھی سختی نہیں دکھائی،جس کے بعد مسلح گروپس سرعام دندناتے پھرتے ہیں اور عام شہریوں کی جان کا خطرات لاحق ہیں،شہر میں کالجز کے ارد گرد دیواریں یونین سازی اور عہدیداروں کے ناموں سے بھر پڑی ہیں،اس سلسلے میں نجی کالج کے پرنسپل اسد نثار سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ کالج کی حدود سے باہر ہوا ہے اور اس کی ہمیں کوئی اطلاع نہیں،اور نہ ہی ہاں کوئی طلباء تنظیم مصروف عمل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں