صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری سے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے خوراک خرم لغاری کی ملاقات

پیر 24 ستمبر 2018 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری سے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے خوراک خرم لغاری کی ملاقات۔ملاقات میںوزارت کے ماتحت اداروں بالخصوص خوراک، کین کمیشن اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فاونڈر فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

فاونڈر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔سابق حکومتی پالیسیوں کے سبب فلور ملز مالکان دودھڑوں میں تقسیم ہیں۔گندم کی صنعت سے وابستہ افراد کے مسائل حل کئے جائیں گے۔گندم سبسڈی پر از سر نو حکمت عملی اور پالیسی وضع کریں گے۔ رمضان پیکج سبسڈی سے متعلق تحفظات دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ خلیق ارشد، احمد شہزاد، ماجدعبداللہ، ساجد عبداللہ اور فرخ شہزاد نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی نمائندگی کی۔ فیاض احمد، شفیق شعیب اور حاجی ظہیر بھی شامل۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں