حکومت لائیوسٹاک کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے،سردارحسنین بہادردریشک

پیر 24 ستمبر 2018 23:41

لاہور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) سردارحسنین بہادردریشک صوبائی وزیرلائیوسٹاک نے فیصل حیات خان جبوآنہ مشیربرائے وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کے ہمراہ ڈائریکٹوریٹ جنرل (ریسرچ)، ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ ضرارشہیدروڈاورفٹ اینڈ مائوتھ ریسرچ سنٹربرکی روڈ لاہورکادورہ کیا۔اس موقع پرسردارحسنین بہادردریشک صوبائی وزیرلائیوسٹاک اور فیصل حیات خان جبوآنہ مشیربرائے وزیراعلیٰ پنجاب نے ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں پودے لگائے۔

وزٹ کے دوران منعقدہ میٹنگزمیںایڈیشنل سیکرٹری(پلاننگ)، ڈائریکٹرجنرل(ریسرچ)، ڈائریکٹر ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ ، ڈائریکٹرپولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی، ایڈیشنل ڈائریکٹرفٹ اینڈ مائوتھ ریسرچ سنٹرکے ہمراہ سینئرریسرچ افسران شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل (ریسرچ)اورایڈیشنل ڈائریکٹرایف ایم ڈی ریسرچ سنٹرنے میٹنگز کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگز دیں۔

صوبائی وزیرلائیوسٹاک کو ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایاگیاجہاں انہوں نے حفاظتی ٹیکہ جات کی تیاری کے مختلف مراحل کابغورجائزہ لیا۔ وزٹ کے دوران ڈائریکٹرجنرل(ریسرچ)نے ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے فریزڈرائنگ سیکشن کے بارے میں بتایا کہ یہ سیکشن گزشتہ تین سال کی مدت میں تیارہواہے۔ فرمینٹرسیکشن کے وزٹ کے دوران انہیںجدیدمشین بائیوفرمینٹرکے بارے میں بتایاگیا۔

صوبائی وزیرنے محکمہ کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ محکمہ کی تمام ٹیم بہت محنت سے کام کررہی ہے۔ صوبائی وزیرلائیوسٹاک سردارحسنین بہادردریشک نے محکمہ کے ریسرچ سے متعلق مسائل کے بارے میں دریافت کیا اورکہاکہ مجھے خوشی ہوگی کہ اگرمحکمہ کے ماہرین مسائل کے بارے میں آگاہ کریںگے اوران کے حل کے لئے مؤثر تجاویز بھی دیںگے۔اس کے بعدصوبائی وزیربرائے لائیوسٹاک سردارحسنین بہادردریشک نے کولڈ چین سسٹم کادورہ کیاجہاں انہیں کولڈ چین سسٹم کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی گئی اورفیلڈ میں ویکسین سپلائی کرنے والے ٹرکوں کی مانیٹرنگ کے لیے وضع کردہ نظام سے بھی آگاہ کیاگیا۔

انہوںنے عالمی معیار کے مطابق تیارکردہ کولڈ سٹورز کابھی جائزہ لیااور نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ میں اس سسٹم کو مزید بہتربناناچاہتاہوںاس لئے مجھے دستیاب وسائل کے بارے میں مزید آگاہ کیاجائے اوریہ بھی بتایاجائے کہ کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے کونسے مزید اقدامات درکارہیں۔ انہوںنے مزیدکہاکہ جب تک ہم اپنی اصلاح خود نہیں کریں گے تو بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوں گے۔

جب ہماری افرادی قوت تعمیری جذبے سے سرشارہوگی تووسائل کی کمی کبھی رکاوٹ نہیں بنے گی نیز تعمیری جذبے سے تمام مسائل پر بخوبی قابوپانے میں مدد ملے گی۔اس کے بعد میٹنگ کے شرکاء فٹ اینڈمائوتھ ریسرچ سنٹربرکی روڈ لاہور گئے جہاں انہیں منہ کھر بیماری اوراس کی ویکسینیشن سے متعلقہ امورکے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ادارے کے ایڈیشنل ڈائریکٹرنے بریف کرتے ہوئے کہاکہ منہ کھربیماری پرقابوپاکرہم میٹ ایکسپورٹ میں خاطرخواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر میٹنگ کے شرکاء کومخاطب کرتے ہوئے فیصل حیات خان جبوآنہ مشیرلائیوسٹاک برائے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ محکمہ کی ٹیم چارجڈ نظرآرہی ہے اورحکومت پنجاب محکمہ لائیوسٹاک کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے ہرلمحہ کوشاں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں