پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ مہم کا دوسر اروز

لاہور میں 146، راولپنڈی میں 185،ملتان میں 118 اورگوجرانوالہ میں 53ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ عام آدمی کی خوراک کے تحفظ کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی چھٹیوں کے دنوں میں سپیشل آپریشن تشکیل دیتی ہے، کیپٹن (ر) محمد عثمان

منگل 25 ستمبر 2018 00:00

لاہور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے صوبہ بھر میں ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ مہم کے دوسر ے روز 502ناشتہ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔ناقص انتظامات پر 2ناشتہ پوائنٹس سیل جبکہ 154کو بھاری جرمانے کیے گئے۔ڈائریکڑ جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر)محمد عثمان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ مہم کے دوسرے روز لاہور میں 146، راولپنڈی میں 185،ملتان میں 118 اورگوجرانوالہ میں 53ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ کی۔

صوبہ بھر کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مجموعی طور پر 502ناشتہ پوائنٹس کا معائنہ کرتے ہوئے ناقص، بدبودار تیل، غیر معیاری مصالحہ جات استعمال کرنے،چکنے فرش،حشرات کی بھرمار،ورکرز کی ذاتی صفائی اور میڈیکلز کی عدم دستیابی پر 2ناشتہ پوائنٹس کو سربمہر کر دیا ۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اشیائے خورونوش کو بغیر ڈھانپے رکھنے، صفائی کے ناقص انتظامات، پراسیسنگ ایریا میں سگریٹ نوشی، غیر معیاری سٹوریج اورفوڈ لائسنس کی عدم موجود گی پر 154فوڈ پوائنٹس کوبھاری جرمانے عائد کیے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ مہم تواتر سے چلانے کا مقصد اس کاروبار سے وابستہ افراد کو حفظان صحت کے اصولوں کا پابند کرنا ہے۔کیپٹن (ر)محمد عثمان کا مزیدکہنا تھا کہ عام آدمی کی خوراک کے تحفظ کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی چھٹیوں کے دنوں میں سپیشل آپریشن تشکیل دیتی ہے کیونکہ چھٹی کے دنوں میںشہریوں کا باہر ناشتہ کرنا عام روایت اور تفریح کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ڈائریکڑ جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ کسی جگہ ناقص انتظامات دیکھیں تو فورا پنجاب فوڈ اتھارٹی شکایت سیل کو اطلاع دیں تا کہ بر وقت کارروائی کی جاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں