احمد اویس نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

آئین و قانون کی بالادستی اولین ترجیح ہے ، قانونی معاملات پر عدالت کی معاونت کروں گا ‘گفتگو

منگل 25 ستمبر 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پنجاب حکومت کی جانب سے نئے مقرر کیے گئے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ گزشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے دوماہ تک خالی رہنے والے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر احمد اویس کی تعیناتی کی منظوری دی اور سیکرٹری قانون کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کے باعث احمد اویس چارج سنبھال ایڈووکیٹ جنرل آفس پہنچے جہاں لاء افسران اور وکلاء نے ان کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق صدر ہائیکورٹ بار شفقت محمود چوہان ،شان گل و دیگر بھی موجود تھے ۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی اولین ترجیح ہے ، قانونی معاملات پر عدالت کی معاونت کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا بلا وجہ دفاع کرنے کی بجائے قانون کی بالادستی کی بات کروں گا ۔ شفقت چوہان نے کہا کہ احمد اویس کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کرنا اچھا اقدام ہے ۔ خیال رہے کہ احمد اویس تحریک انصاف کے رہنماء اور سینئر وکیل ہیں جبکہ ہوہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں