پنجاب کے نئے ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

منگل 25 ستمبر 2018 16:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) پنجاب کے نئے ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جبکہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے احمد اویس کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے احمد اویس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ہونے کے ساتھ ساتھ سینئر وکیل بھی ہیں اور ماضی میں لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں