ریلوے لاہور ڈویژن میں تقسیم حسن کارکردگی ایوارڑ تقریب

منگل 25 ستمبر 2018 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس ریلوے لاہور کے ڈویژنل کنٹرول آفس میں تقسیم حسن کارکردگی ایوارڑز تقریب کا اہتمام ہوا جس میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے مختلف کیٹیگریز کے 46 ملازمین کو حسن کارکردگی ایوارڑز دیئے۔ ایوارڑز وصول کرنے والوں میں اسسٹنٹ ٹرانسپرٹیشن آفیسر لاہور ملک قمرالحق، چیف کنٹرولر لاہور زاہد سعید کے علاوہ ٹریفک انسپیکٹرز، ٹرین ایگزامینرز، یارڑ ماسٹرز، ٹرین ڈرائیورز، سٹیشن ماسٹرز، ٹرین ڈسپیچرز اور سیکشنل کنٹرولرز شامل تھے۔

اس موقع پر ڈی ایس ریلوے لاہور نے افسروں اور ریلوے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڑز ٹرینوں کو بروقت، ہروقت چلانے پر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کو بروقت چلانے میں تمام ڈویژنل افسروں کے علاوہ واشنگ لائن کے ملازمین کا کردار بھی ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ٹریفک اور کنٹرول آفس کے ملازمین گھنٹوں کا کام منٹوں میں کرلیتے ہیں اور ان کا آپس میں بہترین کارڈینیشن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کی آمدورفت کا معاملہ ہو یا پھر کوئی ایمرجنسی کی صورت میں فورا انتظام کرنا ہو یہ لوگ No Fail کی پالیسی پر پورا اترتے ہیں۔ واضع رہے یہ ایوارڑز اگست میں ٹرینوں کی مجموعی پنکچوایلٹی کو 97 فیصد پر لے جانے پر دیئے گئے ہیں۔ مزید براں keeping the rail wheel in motion کے عزم کو بھی دہرایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں