ضلعی عدالتوں کے 32ججز کے تقرر و تبادلوںکے احکامات جاری

منگل 25 ستمبر 2018 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی نے ضلعی عدالتوں کے 32ججز کے تقرر و تبادلوںکے احکامات جاری کر دیئے جن میں 16ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز،14سول ججز/مجسٹریٹس اور 2ڈسیشن ججز شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امتیاز ندیم کو بہاولپور سے تاندلیانوالہ ، ناصر جاوید رانا کو تاندلیانوالہ سے بہاولپور ، محمد سعید کو لاہور سے احمد پور ایسٹ ، محمدوارث جاوید کو گوجرانوالہ سے کہروڑ لعل عیسن ، سمعیہ اسد کو پتوکی سے لاہور ، محمد اشفاق کو لاہور سے پتوکی ، بشیر احمد کو کوٹ ادو سے کروڑ پکا ، ندیم حسین کو کروڑ پکا سے کو ٹ ادو ، محمد آصف کو میلسی سے ملتان ، محمدجہانگیر کو ملتان سے میلسی ، عمارشہبازمیر کو فیصل آبادے راولپنڈی ، محمد عبدالرفیق کو روجھان سے فیصل آباد ، نوید باری کو کروڑ پکا سے یزمان ، عامر مختار گوندل کو شیخوپورہ سے گجرات ، غلام فرید قریشی کو گجرات سے شیخوپورہ اور محمد اشرف کو یزمان سے روجھان تعینات کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق سول ججز /مجسٹریٹس حسن طارق کو بہاولپور سے پاکپتن ،اللہ یار بھٹی کو پاکپتن سے گوجرانوالہ ، صائمہ پرویز بٹ کو سیالکوٹ سے گوجرانوالہ ، زاہد عباس غوری کو ڈسکہ سے لاہور ، محمد قیصر جمیل کو لاہور سے فیصل آباد ، ملک محمد رستم علی کو شیخوپورہ سے قصور ، عماد الدین فضل کو گوجرانوالہ سے شیخوپورہ ، تکاثراحسن کو گوجرانوالہ سے سیالکوٹ ، شیخ محمد تقی کو گوجرانوالہ سے ڈسکہ ، محمد نوید کو لاہور سے علی پور، سیف اللہ تارڑ کو جنڈسے چکوال ، تیمور افضل کو چکوال سے جنڈ ، امتیاز احمد نور کو فیصل آباد سے گجرات اور ثناء احسان الرحمن کو قصور سے لاہور تعینات کردیا گیا جبکہ ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد محمودبھٹی کو لاہور سے لیہ اور شوکت کمال کو لیہ سے لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں