گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 33 افراد کیخلاف مقدمات درج ،17دکانداروں کو جیل بھیج دیا گیا

منگل 25 ستمبر 2018 19:50

لاہور۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں کیں ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر33 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے اور44 افراد کو حراست میں لے لیا اور17دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیا گیا جبکہ67500روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے، ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں