صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرو بیت المال کا سوشل ویلفیئر کمپلیکس کا دورہ

صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت،ہنگامی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے‘ اجمل چیمہ

منگل 25 ستمبر 2018 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال محمد اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں عوام کی فلا ح و بہبود سے متعلقہ اس اہم ادارے پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی فلاح کا کوئی بھی پہلو نظر انداز نہیں ہونے دے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرسوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ آمد کے موقع پر کیا۔

اانہوں نے سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں قائم کردہ تمام اداروں جن میں گہوارہ، چمن، عافیت، دارلسکون اور دارلفلاح شامل ہیں کا الگ الگ دورہ کیا۔ صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفئیر کے سوشل کمپلیکس پہنچنے پر ان سنٹرز میں کام کرنے والے سٹاف اور وہاں کے رہائشیوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

(جاری ہے)

صوبائی وز پنجاب اجمل چیمہ نے فلاحی اداروں کے انتظامی افسران اور ان میں رہاش پذیر بچوں ، بوڑھوں اور معذور افرادسے خصوصی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔

سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال امبرین رضا بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ صوبائی وزیر پنجاب نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کے زیر انتظام چلنے والے تمامفلاحی اداروں میں صفائی سے متعلقہ انتظامات کا جائزہ لیا اور ان کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر برائے سماجی بہبود و بیت المال اجمل چیمہ نے کہا کہ ہ انہیںآج سوشل ویلفیئر کمپلیکس کا دورہ کرکے اور یہاں پر سٹاف اور ادارے کے رہائشیوں سے مل کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام فلاحی اداروں میں ہنگامی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گہوارہ، نشیمن، دارالفلاح ، دارالسکون اور چمن جیسے اداروں کے قیام کا مقصد معاشے کے غریب ،نادار اور پسے ہوئیے طبقے کی فلاح ہے اور اس مقصد کے انجام دہی کے لئیے کوئی بھی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ دورے کے موقع پر فیض نعیم وڑائچ ڈائریکٹر لاہور ڈویژن، انچارج عافیت عروج فاطمہ، عدیلہ انچارج نشیمن، سمیرا اسلم انچارج گہوارہ اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں