ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی رقم میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ‘ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی

موٹروہیکل آرڈیننس ورولز میں مقرر کردہ شرح جرمانہ کے مطابق چالان کیے جا رہے ہیںتصویری شواہد کے ہمراہ چالان بھجوائے جا رہے ہیں

منگل 25 ستمبر 2018 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی موٹروہیکل آرڈیننس ورولز میں مقرر کردہ شرح جرمانہ کے مطابق چالان کر رہی ہے،شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں تصویری شواہد کے ہمراہ چالان بھجوائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی رقم میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ،شہر میں الیکٹرانک چالان کیلئے جدید ترین انفراسٹرکچر کو استعمال کیا جا رہا ہے،شہریوں کو چالان کی ادائیگی کیلئے 10روز تک کا وقت دیا جاتا ہے اور ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں قوانین کے مطابق جرمانے کی رقم دوگنی ہو جائے گی۔

شہری بنک آف پنجاب کی کسی بھی شاخ میں جرمانے کی رقم ادا کرسکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ای چلاننگ کے نظام کو موثر بنانے سے شہرمیں ٹریفک کی نقل و حرکت میں بہتری آئے گی، ٹریفک قوانین کی پاسداری سے جان لیوا حادثات کی شرح میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی،مہذب دنیا میں اسی نظام کی بدولت ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا گیا۔شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے اپنی اور دیگر شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنائیں،شہری معلومات کے حصول کیلئی15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں