صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک اور مشیروزیر اعلیٰ پنجاب برائے لائیو سٹاک کاسول سیکرٹریٹ اور پیمکو کے دفاتر کا دورہ

صوبائی وزیر کو9211ورچوئل گورننس سسٹم پر بریفنگ دی گئی،ترجمان لائیوسٹاک

منگل 25 ستمبر 2018 23:35

لاہور۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک اور مشیروزیر اعلیٰ پنجاب برائے لائیو سٹاک فیصل حیات خان جبوآنہ نے سول سیکرٹریٹ اور پیمکو کے دفاتر کا دورہ کیا اوراجلاس کی صدارت کی۔ ان میٹنگز میں ایڈ یشنل سیکرٹری (ایڈ من)، ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ)، ڈپٹی سیکرٹری (آئی اینڈ سی)، ڈائریکٹر کمیونی کیشن اور رجسٹرار پنجاب لائیو سٹاک بریڈنگ سروسزاتھارٹی کے ہمراہ متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

سول سیکرٹریٹ میں وزیر لائیوسٹاک اور مشیر وزیر اعلیٰ کو ڈپٹی سیکرٹری (آئی اینڈ سی) نے 9211ورچوئل گورننس سسٹم پہ بریفنگ دی۔ سسٹم کی افادیت کو سراہتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سسٹم کی بدولت کچھ ملازمین کی غلطیاں بھی سامنے آئی ہیں جنھیں درست کرنا ہمارا کام ہے۔

(جاری ہے)

نچلی سطح پہ سروسز فراہم کرنے والے عملے کی کیپسٹی بلڈ نگ کرنے کی ضرورت ہے اور جن اداروں سے بھی بہترین تربیت حاصل کی جاسکتی ہے ان سے استفادہ کیا جانا چاہیے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے پاس بنیاد موجود ہے اس پہ کام کرنے کو تر جیح دیں ۔جو صحیح صورتحال ہے اسے سامنے رکھیں اور اس کی بنیاد پہ سٹریٹجی پلان کریں۔ انہوں نے لائیو سٹاک سروسز کے معیار کی بہتری پہ زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ پریکٹیکل لوگ ہیں اگر ہمارے فارمرز مطمئن نہیں تو ہم کامیاب نہیں ۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محکمہ یہ تجاویز تیار کرے کہ شہروں میں دودھ کیسے بہتر انداز میں مارکیٹ کیا جائے۔

صوبائی وزیر لائیو سٹاک حسنین بہادر دریشک نے فیصل حیات خان جبوآنہ مشیروزیر اعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک کے ہمراہ پیمکو کے دفاتر کا دورہ بھی کیا۔ جہاں انہوں نے پودالگا یا اور اجلاس کی صدارت کی۔ چیئر مین پیمکوممتاز خان منیس نے انہیں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ جلد پیمکو کو درپیش مسائل حل کر لیں گے۔ ہمیں یہ ادارہ بہترین اور جدید طریقے سے چلانا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اچھی کوالٹی کا گوشت فراہم کرنا پیمکو کا اولین فرض ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں