وز پور سٹی 2 ارب 22 کروڑ 23 لاکھ کی کرپشن میں ملوث ملک لیاقت نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

منگل 25 ستمبر 2018 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) فیروز پور سٹی 2 ارب 22 کروڑ 23 لاکھ کی کرپشن میں ملوث ملک لیاقت نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ، دائر درخواست میں چیرمین نیب، ڈی جی نیب لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیروز پور سٹی میں ندیم احمد،نعیم احمد اور نظر محمد نی6 ہزار 195 پلاٹ فراڈ کے ذریعے فروخت کیے، درخواست گزار کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے 50 کڑوڑ 37 لاکھ 34 ہزار 644 روپے جمع کروا دیئے۔

(جاری ہے)

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت لاہور نے ندیم احمد اور نظر محمد کی پلی بار گینگ کی درخواست منظور کرلی ہے، درخواست میں دعوی کیا گیا ہے کہ ندیم احمد نے 25 کروڑ 18 لاکھ 67 ہزار322 روپے چیئرمین نیب کو جمع کروا دیے ہیں جبکہ نظر محمد نے 25 کڑوڑ 18 لاکھ 67 ہزار 322 روپے چیئرمین نیب کو جمع کروائے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار کو نیب نے 44 دن ریمانڈ پر رکھا لیکن اسکے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا ملزمان اعتراف جرم کرچکے ہیں تاہم وہ اس فعل میں ملوث نہیں ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست قابل سماعت قرار دیتے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں