لاہور ہائیکورٹ، ماتحت عدلیہ میں 32 ججوں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

دو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن، 16ایڈیشنل سیشن اور 14 سول ججز شامل

منگل 25 ستمبر 2018 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے ماتحت عدلیہ میں 32 ججوں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ تبدیل کئے گئے ججوں میں دو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن، 16ایڈیشنل سیشن اور 14 سول ججز شامل ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹربیونل میں تعینات سیشن جج خالد مسعود بھٹی کو لاہور سے لیہ سیشن جج شوکت کمال کو لیہ سے ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج امتیاز ندیم کوبہاولپور سے تاندلیانوالہ، ناصر جاوید رانا کو تاندلیانوالہ سے بہاولپور، محمد سعید کو لاہور سے احمد پور شرقیہ، محمد وارث جاوید کو گوجرانوالہ سے کروڑ لال عیسن، سامعیہ اسد کو پتوکی سے لاہور، محمد اشفاق کو لاہور سے پتوکی، بشیر احمد کو کوٹ ادو سے کہروڑ پکا، ندیم حسین کو کہروڑ پکا سے کوٹ ادو، محمد آصف کو میلسی سے ملتان، محمد جہانگیر اشرف کو ملتان میلسی، عامر شہباز میر کو فیصل آباد سے راولپنڈی، محمد عبدالرفیق کو روجھاں سے فیصل آباد، نوید باری کو کہروڑ پکا سے یزمان، عامر مختار گوندل کو شیخوپورہ سے گجرات، محمد غلام فرید قریشی کو گجرات سے شیخوپورہ اور محمد اشرف کو یزمان سے روجھاں تبدیل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سول ججز حسن طارق کو بہاولپور سے پاکپتن، اللہ یار بھٹی کو پاکپتن سے گوجرانوالہ، صائمہ پرویز بٹ کو سیالکوٹ سے گوجرانوالہ، زاہد عباس غوری کو ڈسکہ سے لاہور، محمد قیصر جمیل کو لاہور سے فیصل آباد، ملک محمد رستم کو شرقپور سے قصور، احمد الدین فاضل کو گوجرانوالہ سے شرقپور، شیخ محمد طارق کو گوجرانوالہ سے ڈسکہ، محمد نوید کو لاہور سے علی پور، سیف اللہ تارڑ کو جنڈ سے چکوال، تیمور افضل کو چکوال سے جنڈ، امتیاز احمد نور کو فیصل آباد سے گجرات اور ثناء احسان الرحمٰن کو قصور سے لاہور تبدیل کردیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں