لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات، پیاف فائونڈرز الائنس کا 8نشستوں پر کلین سویپ

بدھ 26 ستمبر 2018 02:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے ایسوسی ایٹ کلاس کے اانتخابات برائے 2018-19میں پیاف فائونڈرز الائنس نے 8نشستوں پر کلین سویپ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے،9783ووٹرز میں سے 4188ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا جن میں سی94ووٹ تکنیکی بنیادوں پر مسترد کردئیے گئے، پیاف فائونڈرز الائنس نی2053پینل ووٹ حاصل کیے اور بزنسمین فرنٹ کو1174پینل ووٹ ملے،الیکشن کمیشن میاں مظفر علی ، سہیل لاشاری اور ہارون شفیق چودھری پر مشتمل تھا، نتائج کا رسمی اعلان 29ستمبر کو سالانہ اجلاس عام کے موقع پر کیا جائے گا جبکہ نئے عہدیدار یکم اکتوبر سے اپنے عہدے سنبھالیں گے، پیاف فائونڈرز الائنس کے جیتنے والے امیدواروں میں محمد ارشد خان، نثار احمد، عاطف اکرام، حارث عتیق، شہزاد اسلم، نسیم الغنی، عرفان اقبال شیخ اور میاں زاہد جاوید شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں