پاک چین دوستی لازوال رشتوں میں بدل چکی ہے، سیاسی اور عوامی سطح پر دونوں ممالک نے جس طرح دوستی کا حق ادا کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور
بدھ 26 ستمبر 2018 02:51
(جاری ہے)
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خاں بزدار کی طرف سے چائنہ قونصل جنرل کو ان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان سمیت پورے خطے میں اقتصادی ترقی کا سنگ میل ثابت ہوگا جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ دوسرے ممالک بھی مستفید ہوں گے اور جنوبی ایشیا میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون پر مشتمل مثالی تعلقات اب اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے بعد پاکستانی معیشت دٴْنیا میں ابھر کر آئی ہے یہی وجہ ہے کہ آج غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔اٴْنہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی ولولہ انگیز قیادت میں چائنہ بین الاقوامی سطح پر ایک معاشی اور عسکری طاقت بن کر ابھرا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ نئی قیادت کا محور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے جس کے لئے تمام تر وسائل کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ اٴْنہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو تعلیم، صحت، پینے کا صاف پانی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے متعدد پراجیکٹس شروع کر رکھے ہیں جبکہ کئی بڑے منصوبوں میں چین کی معاونت بھی شامل ہے۔ دریں اثناء گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس لاہور میں پیر پگاڑا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادل خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پیر پگاڑہ نے چوہدری محمد سرور کو پنجاب کے دوبارہ گورنر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ملاقات میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ، محمد علی درانی اور ضیاء رضوی بھی موجود تھے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب حکومت کا طلباء کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ
زین قریشی کو ملتان واقع پر مریم نواز سے پوچھنے کی بجائے شرم سے ڈوب مرنا چاہیے
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم 7.478 ارب ڈالر سے متجاوز
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں نمایاں اضافہ
روزہ حصول تقویٰ اور قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے‘ضیاء الدین انصاری
الخدمت فائونڈیشن ،چھائوں فانڈیشن اور پی ایچ اے کے تعاون سے لاہور میں 10لاکھ پودے لگائے گی
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا 8سالہ کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس
پاپولیشن ویلفیئر پنجاب کے زیر اہتمام ہفتہ فیملی پلاننگ کی مرکزی پر وقار تقریب کا انعقاد
دہشتگردی کا ماسٹر مائنڈ پاکستان میں حملوں کی حمایت کے علاوہ مالی امداد بھی کر رہا ہے‘پروفیسر ساجد میر
پرویز الٰہی جیل کے واش روم میں گرگئے، معمولی فریکچر ہو گیا‘ عدالت میں رپورٹ پیش
کاشتکاروں پر صفائی ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
شعیب شاہین، علی بخاری، خالد خورشید خان، سیمابیہ طاہر ،شیر افضل مروت عامر مغل و دیگر کی ضمانت کنفرم
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد