دنیا بھر میں ورلڈ ریبیز ڈے پرسوں منایاجائیگا

بدھ 26 ستمبر 2018 13:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ریبیز ڈے پرسوں (جمعہ )28 ستمبر کو بھر پور طریقے سے منایاجائیگا۔ ریبیز جسے عرف عام میں بائولاپن بھی کہتے ہیں کے دن کے موقع پر خصوصی تقریبات ،واکس، کانفرنسز ، ورکشاپس، سیمینارز اور دیگر آگاہی پروگرامات کا انعقاد کیاجائیگا ۔

(جاری ہے)

ماہرین طب نے بتایاکہ ریبیز بائولے کتے کے کاٹنے سے انسان میں پھیلنے والی ایک وائرل بیماری ہے جو دماغ کی سوجن کا سبب بنتی ہے ۔

گرم خون والے جانوروں اور کتوں میں پایاجانیوالا یہ وائرس زو نوٹک بیماری ہے ۔ یہ وائرس پالتو جانوروں سمیت جنگلی جانوروں و کتوں کے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہو کر سنٹرل نروس سسٹم کو تباہ کر دیتاہے جس کے باعث دماغ کے کام چھوڑنے سے انسانی موت واقع ہو جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں