عوام ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دیکر حکومتی پالیسیوں پر عدم اعتماد کرینگے‘ مسلم لیگ (ن)

دھونس اور دھاندلی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا ،حکمرانوںکا اصل چہرہ بے نقاب کرینگے ‘ عامر صدیق،میاں عثمان کا این اے 124میں خطاب

بدھ 26 ستمبر 2018 13:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) عوام ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ نہ دے کر حکومت پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کریںگے ، حکومتی دھونس اور دھاندلی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور حکمرانوں کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں چوہدری عامر صدیق اور میان عثمان نے حلقہ این اے 124کی یونین کونسل 29اور30میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوںنے شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کے لئے بھرپور مہم چلانے کے عزم کا اظہار کیا ۔انہوںنے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے انتخابی نعروں کے ذریعے صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی ہے اور آج عوام مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی کو یاد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے حکومت کی پالیسیوں اور کارکردگی پرعدم اعتماد کااظہار کریں گے ۔حکمرانوں کو پیشگی متنبہ کر رہے ہیں کہ دھونس اور دھاندلی سے باز رہیں اور عوام میں ان کا اصل چہرہ بے نقاب کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں