اے این ایف کی کارروائیاں ،

بھاری مقدار میں منشیات کی اندرون و بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی دبئی جانے والے تین مسافر 1.6 کلو گرام چرس اور 30 گرام ہیروئن جوتوں میں چھپا کر لیجا رہے تھے،گرفتار کر لیا گیا

بدھ 26 ستمبر 2018 16:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے مختلف کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات کی اندرون و بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیا۔لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرکارروائی کے دوران تین ملزمان سے ہیرون اور چرس برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

ملزمان محمد حسام ولد انوارالحق ، محمد نوید ولد خالد محمود اور سید طاہر حسین ولد مصطفی حسین لاہور سے دبئی جاتے ہوئے اپنے جوتوں میں 1.6 کلو گرام چرس اور 30 گرام ہیروئن چھپا کے لیجا رہے تھے۔

دوسری طرف اے این ایف پنجاب نے ایجوکیشن یونیورسٹی ٹائون شپ اور امیر چوک کالج روڈ پر کارروائی کے دوران ہیروئن اور چرس برآمد کر لی۔ملزمان میں مدثر حسین ولد خادم حسین اور جنید عاصف ولد خادم مسیح شامل ہیں۔ ملزمان سے 120گرام چرس اور 110گرام ہیروئن برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کا تعلق لاہور سے ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں