پاکستان میں جمہوریت کو درپیش چیلنجوں کا واحد حل’’مزید جمہوریت ‘‘ ہے،محمد علی درانی

بدھ 26 ستمبر 2018 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو درپیش چیلنجوں کا واحد حل’’مزید جمہوریت ‘‘ ہے۔ وہ مولاناظفرعلی خاں ٹرسٹ فورم کے زیر اہتمام ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ جس میں سینئر صحافیوں، دانشوروں اور اساتذہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

محمد علی درانی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ اور استحکام کے لیے میڈیا کا کردار بہت اہم ہے جو گورننس کے مسائل ،سیاسی جماعتوں کے داخلی نظام میں جمہوریت کے فقدان ، موروثی سیاست اور چند خاندانوں کی اجارہ داری جیسے معاملات کی نشاندہی کرکے اصلاحِ احوال کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منتخب اداروں کو عوام کے مفاد میں قانون سازی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ بُری حکمرانی عام آدمی کو جمہوریت سے مایوس کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو ’’ریاستی اداروں کی مداخلت‘‘ کا رونا رونے کی بجائے سیاسی جماعتوں کی داخلی کمزوریوں پر توجہ دینی چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں