لاہور ہائی کورٹ کے جج محمد انوارالحق نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا

بدھ 26 ستمبر 2018 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج محمد انوارالحق نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا۔ جسٹس سردار محمد شمیم احمد خان نے حلف لیا۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد یاور علی چار روزہ دورے پر بیرون ملک گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حلف برداری تقریب میں جسٹس مامون رشید شیخ ، جسٹس محمد فرخ عرفان ، جسٹس محمد قاسم خان ، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد امیر بھٹی ، جسٹس ملک شہزاد احمد خان سمیت دیگر ججز نے شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیدار بھی تقریب میں موجود تھے ۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس، وکلاء رہنمائوں اور ہائی کورٹ افسران نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں