محکمہ لیبر پنجاب مزدور کمیونٹی کو ان کے جائز حقوق فراہم کرنے میں ناکام

بدھ 26 ستمبر 2018 18:05

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) زندگی بھر اپنے بنیادی حقوق کیلئے آواز اٹھانے والی لیبر کمیونٹی کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے والا ادارہ محکمہ لیبر پنجاب مزدور کمیونٹی کو ان کے جائز حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر کی صنعتوں میں کم از کم اجرت کے قانون اور چائلڈلیبر پر پابندی کے قانون پر مکمل طور پر عملدرآمد نہیں کروایا جارہا محکمہ لیبر پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمے کی اس کوتاہی کی وجہ لاہور سمیت پنجاب کے چھتیس اضلاع میں لیبر انسپکٹروں کی تعداد کے حوالے سے پایا جانا والا بحران ہے تعداد کی کمی کے باعث دستیاب لیبر انسپکٹر اپنے فرائض پوری طرح انجام نہیں دے پا رہے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت محکمہ لیبر پنجاب کے صوبے بھر میں تعینات لیبر انسپکٹروں کی تعداد تراسی ہے جبکہ صرف لاہور میں ان لیبر انسپکٹروں کی تعداد اٹھارہ ہے جو اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ محکمہ لیبر پنجاب میں 1974ء کے بعد لیبر انسپکٹروں کی براہ راست کوئی بھرتی نہیں کی گئی جبکہ اس عرصے میں نچلے درجے کے ملازمین ترقیاں پا کر لیبر انسپکٹر بنتے چلے آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں