شادی ہالز مالکان نے شادی ہالوں پرعائد بھاری ٹیکس کو عدالت میں چیلنج کر دیا

بدھ 26 ستمبر 2018 18:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) لاہور سمیت پنجاب بھر میں واقع شادی ہالز مالکان نے شادی ہالوں پرعائد بھاری ٹیکس کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے اس سلسلے میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ایف بی آر نے شادی ہالز پر فی فنکشن بیس ہزار روپے ٹیکس عائد کررکھا ہے جس سے ناصرف شادی ہالز کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے بلکہ اس ٹیکس کا تمام تر بوجھ تقاریب کا اہتمام کرنے والے شہریوں پر پڑ رہا ہے درخواست میں استد عا کی گئی ہے کہ اس مسئلے پر عدالت اپنا حکم جاری کرنے تک ٹیکس کی وصولی کو معطل کرنے کے حکم جاری کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں