پنجاب بھرمیں758ٹریفک حادثات میں05ا فراد جاں بحق878زخمی

بدھ 26 ستمبر 2018 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں758روڈ ٹریفک حادثات میں 05اافرادجاں بحق جبکہ 878شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔355معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں05افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیں گئیں۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (86فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں351ڈرائیوز،21کم عمرڈرائیورز417مسافراور110پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ181ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت192متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد82حادثات میں98متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان62حادثات میں73متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

ان ٹریفک حادثات کے کل787متاثرین میں719مرد اور159خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں138فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور467افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 273زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں617موٹر سائیکلز،97آٹو رکشے،72موٹر کاریں،43وین12مسافربسیں،19ٹرک اور88دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں