پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نی36عطائیوںکے کاروبار بند کر دئیے

بدھ 26 ستمبر 2018 20:11

لاہور۔26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف مختلف شہروں میں گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئی36عطائیوں کے کاروبار بند کر دئیے، تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے گجرات،فیصل آباد،خانیوال،قصور،اٹک،بہاولنگر اور بھکرمیں 176 علاجگاہوں پرانتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کرچھاپے مارے ۔

(جاری ہے)

ان میں سے 36اڈوں پر عطائی علاج کرتے ہوئے پائے گئے ،جنہیں سربمہر کر دیاگیا ۔مزید برآںاعدادو شمار کے مطابق کی گئی کارروائی کے دوران 60عطائیوںکے ایسے اڈے بھی پائے گئے ،جہاں پر اب عطائیت ختم کر دی گئی ہے اور دوسرے کاروبار شروع کر دئیے گئے ہیں۔گجرات میں آٹھ،فیصل آباداور خانیوال ہر ایک میں چھ،قصور پانچ،اٹک اور بہاولنگر ہر ایک میں چار جبکہ بھکر میں تین کاروبار بند کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں