ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کی تمام یونین کونسلز میں پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری

بدھ 26 ستمبر 2018 20:11

لاہور۔26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کی تمام یونین کونسلز میں پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری، لاہور کی17لاکھ 71ہزار بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جا رہا ہے، پولیو مہم میں 4700 سے زائد ٹیمیں انسداد پولیو مہم کا حصہ لے رہی ہیں،ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا کہ ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور سب رجسٹرار پولیو ٹیموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کیلئے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں،ڈی سی لاہور نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں