اے سی ماڈل ٹائون کاکمپری ہینسو گرلز ہائر سیکنڈری سکول وحدت روڈکا دورہ

بدھ 26 ستمبر 2018 20:11

لاہور۔26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پر اے سی ماڈل ٹائون نے کمپری ہینسو گرلز ہائر سیکنڈری سکول وحدت روڈ کا شجر کاری مہم اور دیگرمعاملات کے حوالے سے دورہ کیا، اے سی ماڈل ٹائون نے کہا کہ سکول میں لگانے کیلئے 400درخت محکمہ جنگلات جلد فراہم کر رہا ہے،اے سی ماڈل ٹائون مظہر علی نے سکول میں بوسیدہ بلڈنگ کا بھی جائزہ لیا،انہوں نے سکول انتظامیہ کو بوسیدہ بلڈنگ کے حوالے سے فوری سی ای او ایجوکیشن سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں