بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ثمینہ

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2018ء) مسیحا ویلفیئر آرگنائزیشن کی صدر ثمینہ نے کہا ہے کہ ’’دنیا کو تہذیبی تصادم ‘‘سے بچانے اورپاکستان کو در پیش معاشرتی مسائل کے حل کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،پیغام محبت کے بغیر کسی بھی مذہب کی تعلیمات نامکمل ہیںایک دوسرے کی رسومات اور مذہبی عقائد کا احترام معاشرے میں برداشت کی راہوں کو ہموار کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مذہبی گروہ سے تعلق سے پہلے تمام لوگوں میں جو چیز مشترک ہے وہ انسانیت ہے کہ ہم مختلف مذاہب کے درمیان باہمی بھائی چارہ پیداکرناچاہتے ہیں، بین المذاہب ہم آہنگی اور قیام امن کے فروغ کیلئے مسیحا ویلفیئر آرگنائزیشن اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،خدمت خلق کے علاوہ ہمارے بنیادی مقاصد میں بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ، اتحاد، امن، رواداری اور وسعت نظری کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلامی اور مغربی تہذیب کے درمیان بہت سی چیزوں پر اتفاقِ رائے موجود ہے دونوں تہذیبیں انصاف، دیانتداری، امانت و دیانت، میرٹ، محنت، محروم اور کمزور طبقات کی خدمت پر یقین رکھتی ہیں، دونوں تہذیبیں رشوت و سفارش، جھوٹ، دھوکہ دہی، خیانت، چوری، کسی کا مال ہتھیانے اور کسی پر ظلم کو غلط سمجھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں